عوامی مسائل کا حل اتنا مشکل نہیں ہوتا اگر کوئی مخلص اور باکردار افسر سیٹ پر موجود ہو!

 عوامی مسائل کا حل اتنا مشکل نہیں ہوتا اگر کوئی مخلص اور باکردار افسر سیٹ پر موجود ہو! ✅



ملتان میں ایک بیوہ خاتون کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے انصاف کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ 👏


خاتون کا کہنا تھا کہ علاقے کے ایک شخص نے ان سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے ادھار لیے تھے 💰۔ جب کئی ماہ بعد بیوہ نے اپنی رقم کا تقاضا کیا تو وہ شخص نہ صرف پیسے دینے سے مکر گیا بلکہ الٹا خاتون کو دھمکیاں دینے لگا اور پولیس پرچے درج کروانے کا خوف دلانے لگا۔ 🛑


مظلوم خاتون کی پکار جب سی پی او ملتان صادق ڈوگر تک پہنچی تو انہوں نے فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے اپنے ماتحت افسر کو کھری کھری سناتے ہوئے حکم دیا: 

"اس بندے کو آج ہی تھانے بلائیں! پہلے اس بیوہ خاتون کی ایک ایک پائی واپس دلائیں اور پھر اس شخص پر ضروری دفعہ کے تحت پرچہ دیں تاکہ اسے پتہ چلے کہ پرچہ کیا ہوتا ہے اور پولیس کس لیے ہوتی ہے۔" 👮‍♂️⚖️


کپتان کے اس دبنگ حکم کے بعد شام ہونے سے پہلے ہی خاتون کو ان کی پوری رقم واپس مل چکی تھی اور مسئلہ حل ہو گیا۔ ✌️


ایسے افسران ہی محکمے کا فخر ہیں جو غریب اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ ❤️



Comments