مردان کے علاقے رستم سے ایک ایسا معجزہ سامنے آیا ہے جس نے عقل والوں کو حیران اور ایمان والوں کے یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے .

 

✨ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے! 🕋❤️


مردان کے علاقے رستم سے ایک ایسا معجزہ سامنے آیا ہے

 جس نے عقل والوں کو حیران اور ایمان والوں کے یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے! 🤲✨



💔 قصہ کچھ یوں ہے کہ 31 مارچ کو ماربل کی ایک کان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔

 افسوسناک حادثے میں 9 مزدور شہید ہو گئے، جن میں

 عبدالوہاب نامی نوجوان بھی شامل تھا۔ گھر والوں نے غم

 کے آنسوؤں کے ساتھ عبدالوہاب کی (فرضی) تدفین بھی کر

 دی تھی۔۔۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا! 🏔️🏗️


🔥 17 دن موت کے سائے میں! 🔥
سترہ دن تک اندھیری قبر جیسے ملبے تلے دبے رہنے کے بعد

 عبدالوہاب کو زندہ سلامت نکال لیا گیا۔ یہ کسی کرشمے

 سے کم نہیں! 😱🙌


🎤 عبدالوہاب کی زبانی ایمان افروز داستان:


"ان 17 دنوں میں وہاں صرف میں تھا اور میرا اللہ! میرا

 دل و دماغ سکون میں تھا، مجھے یقین تھا کہ میں نہیں

 مروں گا۔ میرا ایمان بہت مضبوط تھا۔ میں اشاروں سے نماز پڑھتا تھا، پھر ایک جگہ سے روشنی کی کرن نظر آئی اور

 میں نے آواز دی۔۔۔ اور آج میں آپ کے سامنے ہوں!" 😭🙏


سبحان اللہ! بے شک زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جب وہ بچانا چاہے تو پہاڑوں کا بوجھ بھی راستہ دے دیتا ہے۔ ☝️✨

اس معجزے پر ایک بار "سبحان اللہ" ضرور لکھیے اور ویڈیو/پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کا اللہ پر یقین مزید پختہ ہو! 🔄❤️


ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔

نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔


Comments