بڑی خبر: قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی!
بڑی خبر: قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی!
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کے مشن "منشیات سے پاک ضلع" کو ایک اور بڑی کامیابی!
تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کا بھرپور ایکشن! ایس ایچ او حسن عمران سید کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش "طارق عرف چنٹو" کو دھر لیا۔
ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام (1000 گرام) سے زائد خالص ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ 💉❌ یہ ملزم عرصہ دراز سے کوٹرادھاکشن اور گردونواح میں موت کا سامان بانٹ رہا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ڈی پی او قصور کا عزم ہے کہ جب تک ضلع سے آخری منشیات فروش کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ جنگ جاری رہے گی۔
عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد ایسے سماج دشمن عناصر پر نظر رکھیں اور پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ہماری نسلیں محفوظ رہ سکیں۔ 👨👩👧👦✨
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔
نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment