کیا اس ہجوم میں کوئی ایک بھی انسان نہیں تھا؟

 🔴 کیا اس ہجوم میں کوئی ایک بھی انسان نہیں تھا؟ 🤔💔



ٹنڈو مستی خیرپور کا وہ ہولناک واقعہ جس نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے! 😢 خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ایک معصوم بچی کی جان صرف اس لیے لے لی گئی کہ اس نے "پسند کی شادی" کا حق مانگا تھا۔ 😓🩸


🎥 ویڈیو بناتے تماشائی، خاموش چیخیں! 🤫📱


سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جہاں بچی بار بار دہائیاں دے رہی تھی کہ "میری شادی پسند کی کر دیں، وہ مجھے اپنانا چاہتا ہے"، وہاں لوگ صرف تماشہ دیکھتے رہے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ کسی ایک شخص نے بھی آگے بڑھ کر اس معصوم کی جان بچانے کی کوشش نہیں کی۔ 😤🕯️ انسانیت اس وقت بالکل خاموش رہی جب ایک بچی کی زندگی کا چراغ گل کیا جا رہا تھا۔


⚖️ پولیس پر سنگین سوالات؟ 🤔👮‍♂️


ٹنڈو مستی کے اس واقعے میں پولیس کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ جب پولیس موقع پر موجود تھی، تو بچی کے ورثاء کو اس کی واپسی کی اطلاع کیوں دی گئی، حالانکہ وہ یہ کہہ چکے تھے کہ وہ اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے؟ ⁉️ بچی کو ورثاء کے حوالے کرنے کے بجائے عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا یہ پولیس کی نااہلی نہیں؟ 👇


🗣️ آپ کیا کہتے ہیں؟ 📢🚫


یہ واقعہ ہمارے معاشرے کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ کیا یہ عمل درست ہے؟ اگر بچی خود کہہ رہی ہو کہ اس نے فلاں شخص سے شادی کرنی ہے اور دونوں گھرانے ایک ہی جیسے ہوں؟ لڑکا بھی مزدور ہو اور لڑکی والے بھی تو کیا یہ سب کرنا ٹھیک ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں! 👇



Comments