لاہور میں قیامت صغریٰ: اچھرہ میں 3 معصوم کلیوں کا لرزہ خیز قتل!

لاہور میں قیامت صغریٰ: اچھرہ میں 3 معصوم کلیوں کا لرزہ خیز قتل!



انسانیت شرمسار! لاہور کا علاقہ اچھرہ چیخ اٹھا، جہاں سفاک درندوں نے تین کمسن بہن بھائیوں کے گلے کاٹ کر انہیں موت کی نیند سلا دیا۔

🕯️ مقتول بچوں کی پہچان:
🥀 5 سالہ مومنہ بتول
🥀 4 سالہ مومن رضا
🥀 ڈیڑھ سالہ ننھی ام حبیبہ

وہ منظر کتنا ہولناک ہوگا جب والدین دوا لے کر گھر واپس آئے اور سامنے پھول جیسے بچوں کی خون میں لت پت لاشیں پائیں! والدین صرف چند منٹوں کے لیے گھر کو تالا لگا کر میڈیکل سٹور گئے تھے، مگر پیچھے موت کا رقص ہو چکا تھا۔

آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس:
پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ جاری ہے۔  ڈرگ ہاؤنڈز اور جدید وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اہل علاقہ کا مطالبہ:
پورا لاہور اس لرزہ خیز واقعے پر سوگوار اور غصے میں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان معصوم جانوں کے قاتل کو سرِ عام چوراہے پر لٹکایا جائے تاکہ پھر کوئی ایسی درندگی کرنے کی ہمت نہ کر سکے!

🙏 اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ ان معصوم کلیوں کے خون کا حساب لینے کے لیے پورا پاکستان آواز اٹھائے! 📢✨

ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔

نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments