ماں نے اپنی بیٹی کو زبردستی خلع دلوا کر داماد سے کیا ہوا "چیلنج" تو جیت لیا - لیکن اپنی ہی بیٹی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا!
ماں نے اپنی بیٹی کو زبردستی خلع دلوا کر داماد سے کیا ہوا "چیلنج" تو جیت لیا - لیکن اپنی ہی بیٹی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا! 💔😭
افسوسناک واقعہ: کل مورخہ 13 اپریل، بروز سوموار لاہور عدالت میں ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا اور دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر دیں! ⚖️😥
ایک اوورسیز پاکستانی بھائی، جو اپنا کاروبار، سکون اور دیارِ غیر کی زندگی صرف اس لیے چھوڑ کر وطن واپس آگیا کیونکہ اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے اسے بتائے بغیر "چوری چھپے" خلع لے لی ہے۔ 🇵🇰✈️💔 اس خلع کے پیچھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بلکہ صرف ساس کی "انا" اور "ضد" تھی۔
🚨 ساس کا لرزہ خیز چیلنج:
بتایا جا رہا ہے کہ ساس نے اپنے داماد کو کھلے عام چیلنج کیا تھا کہ: "میں تمہارا گھر اجاڑ کر ہی دم لوں گی"۔ افسوس کہ ایک ماں نے اپنی ہی بیٹی کے سہاگ کی بلی چڑھا کر اپنا جھوٹا چیلنج تو جیت لیا، مگر ایک ہنستا بستا گھرانہ ہمیشہ کے لیے تباہ کر دیا! 🚫🔥
اوورسیز پاکستانی اپنی جوانی، اپنے رشتے دار اور وطن کی مٹی کی خوشبو صرف اس لیے قربان کرتے ہیں تاکہ پیچھے بیٹھے گھر والوں کو رزقِ حلال اور اچھی زندگی دے سکیں۔ مگر جب ان کی پیٹھ پیچھے ان کے گھر کی بنیادیں کھوکھلی کر دی جائیں، تو وہ جیتے جی مر جاتے ہیں۔ 😭💔
اس مظلوم شوہر نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر آخری کوشش کی کہ وہ اپنی بیوی سے مل کر اس کی اصل مرضی جان سکے، لیکن ظالم ساس نے ایک موقع تک نہ دیا۔ آج عدالت کے باہر اس بھائی کو دھاڑیں مار کر روتے دیکھا تو پتھر دل بھی پگھل گئے! ⚖️ سنبھل جائیے! رشتے ٹوٹنے کے لیے نہیں، نبھانے کے لیے ہوتے ہیں۔
بیٹیوں کے گھر بسانے میں ان کی مدد کریں، انہیں اجاڑنے میں نہیں! ✋🛑

Comments
Post a Comment