رحیم یار خان پولیس مقابلہ یا ٹارگٹ کلنگ؟ کلپر بگٹی قبیلے کے 3 تین سگے بھائیوں کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے!
رحیم یار خان پولیس مقابلہ یا ٹارگٹ کلنگ؟ کلپر بگٹی قبیلے کے 3 تین سگے بھائیوں کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے! 🚨💔
انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز خبر! کلپر بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد خان کلپر بگٹی مرحوم کے تین جوان سال بیٹے رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہو گئے ہیں بگٹی قبیلے کی اس بڑی نقصان نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے اور کئی ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جن کا جواب ملنا ابھی باقی ہے 🤔⚠️
اہل علاقہ اور سوشل میڈیا پر اٹھنے والے چند اہم سوالات:
❓ کیا نواب اکبر بگٹی جیسی قد آور شخصیت کے سامنے ڈٹ جانے والے سردار کے بیٹے "کار چور" ہو سکتے ہیں؟
❓ کیا وہ کلپر قبیلہ جو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ہمیشہ پولیس اور رینجرز کا دست و بازو بنا رہا، خود جرائم پیشہ ہو سکتا ہے؟
❓ کیا اربوں روپے کی جائیداد کے مالک تین سگے بھائی محض ایک گاڑی چوری کرنے پر مجبور ہو سکتے تھے؟ 💰🚫
❓ اگر بالفرض کوئی جرم ہوا بھی تھا، تو کیا اس کی سزا براہ راست موت ہے؟ وہ بھی ایک ہی خاندان کے تین چشم و چراغوں کے لیے ایک ساتھ؟
لواحقین کا دعویٰ ہے کہ یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت کیا گیا قتل ہے تین سگے بھائیوں کا ایک ساتھ بچھڑ جانا کسی بھی خاندان کے لیے قیامت سے کم نہیں۔ سچ کیا ہے؟ کیا کبھی اصل حقیقت سامنے آپائے گی یا یہ فائل بھی خاموشی سے بند کر دی جائے گی؟ بظاہر یہ واقعہ خطرے کی ایک بڑی گھنٹی ہے جس پر اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے! 📢
اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ پہاڑ جیسا دکھ سہنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین 🤲✨
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔
نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment