افسوسناک خبر: بھکر میں زمین کا تنازعہ "موت کا رقص" بن گیا باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 قتل... ایک ہنستا بستے گھر اجڑ گیا!

 افسوسناک خبر: بھکر میں زمین کا تنازعہ "موت کا رقص" بن گیا

باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 قتل... ایک ہنستا بستے گھر اجڑ گیا! 🥀




📍 بھکر (بستی چانڈیہ): زمین کے ایک ٹکڑے نے خون کے رشتوں کو سفید کر دیا۔ عرصہ دراز سے جاری دشمنی نے آج وہ موڑ لیا کہ ہر آنکھ اشکبار اور پورا علاقہ لرز اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق:
گزشتہ ایک سال سے جاری زمین کے تنازعے نے آج ایسی شدت اختیار کی کہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا بازار گرم ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے 5 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 3 افراد ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 🚑

ماں کے بین اور دہائیاں:
کبھی شوہر کی لاش پر بین تو کبھی جوان بیٹوں کی جدائی کا غم... اس ماں کی چیخیں آسمان کو ہلا رہی ہیں۔ کیا ایک زمین کا ٹکڑا انسانی جان سے زیادہ قیمتی تھا؟ 🥀

پولیس ایکشن:
ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور سرگودھا سے فرانزک ٹیم بھی طلب کر لی گئی ہے۔ ہسپتال میں مزید تصادم کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ایسے خونی تنازعات سے سب کو محفوظ رکھے۔
(آمین) 🤲🤲

ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔

نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!