تامل ناڈو میں جوزف وجے کا بڑا دھماکہ: شراب خانوں پر یلغار! 🚫🍾
تامل ناڈو میں جوزف وجے کا بڑا دھماکہ: شراب خانوں پر یلغار! 🚫🍾
جنوبی بھارت کے معروف اداکار اور تامل ناڈو کے نومنتخب وزیراعلیٰ جوزف وجے نے کرسی سنبھالتے ہی عوام کے دل جیت لیے! ❤️ ریاست میں اخلاقیات اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے شراب کی فروخت پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اہم اقدامات کی تفصیلات:
🔹 وزیراعلیٰ جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں آنے والی تمام شراب کی دکانیں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
🔹 اس حکم کے تحت 717 سرکاری شراب کی دکانیں (TASMAC) ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائیں گی۔
🔹 انتظامیہ کو ان دکانوں کا بستر گول کرنے کے لیے صرف 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔
📊 سیاسی منظر نامہ:
یاد رہے کہ جوزف وجے کی پارٹی "ٹی وی کے" (TVK) نے حالیہ انتخابات میں 108 نشستیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ 234 رکنی اسمبلی میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے حکومت بنائی اور اب وہ اپنے منشور پر تیزی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔
فلمی پردے کا ہیرو اب حقیقی زندگی میں بھی عوام کا ہیرو بن کر ابھرا ہے! 🌟 آپ کا اس فیصلے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا پاکستان میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے؟ کمنٹس میں بتائیں! 👇✍️
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔
نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment