"جگاڑ" کی آڑ میں چھپی سفاکی: جب اپنے ہی محافظ قاتل بن گئے

"جگاڑ" کی آڑ میں چھپی سفاکی: جب اپنے ہی محافظ قاتل بن گئے





آج کل معاشرے میں ایسے واقعات سر اٹھا رہے ہیں جنہیں سن کر روح کانپ اٹھتی ہے۔ زمین نے شاید پہلے کبھی ایسے منظر چکھے نہ ہوں اور آسمانوں نے دیکھے نہ ہوں۔

شارٹ کٹ اور جگاڑ کی تباہ کن نفسیات
ہمارے ہاں ہر کام میں "جگاڑ" لگانے کی عادت اب جرم کی اس حد تک پہنچ چکی ہے جہاں رشتوں کا تقدس اور معصوم جانیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ رات بھر اس سنگدلانہ سوچ پر دل خون کے آنسو روتا رہا۔ ذرا اس گھناؤنے جگاڑ پر غور کریں:

💔 ایک بے وفا شوہر اور ایک مقروض ہمسایہ:
ایک شخص، جو دوسری شادی کے خبط میں اپنی ہی بیوی کو رکاوٹ سمجھنے لگا، اسے ایک ایسا ہمسایہ ملا جو خود "جگاڑ" کی تلاش میں تھا۔ وہ ہمسایہ جو آئس (Ice) کے نشے میں دھت اور جوئے کے قرض تلے دبا ہوا تھا۔ دو جگری دوستوں نے مل کر موت کا سودا طے کیا!

💰 "سودا" اور ایڈوانس:
شوہر نے اپنی ہی شریکِ حیات کے قتل کا سودا کیا اور ہمسایے سے کہا: "تم اسے ختم کرو، تمہارا قرض میں اتار دوں گا"۔ سفاکی کی حد دیکھیں کہ ایڈوانس کے طور پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کے سونے کے ٹاپس اسے تھما دیے، جسے بیچ کر اس درندے نے پہلے نشہ کیا اور پھر اپنے ہدف کی طرف نکلا۔ 💍 چوری وہ نہیں تھی، ضمیر کی موت تھی!

🏚️ وہ دلخراش رات:
خاوند خود جان بوجھ کر گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر نکل گیا۔ ہمسایہ اندر داخل ہوا، اس معصوم عورت کے ساتھ غلط کاری کی اور جب اس نے بتایا کہ "یہ کام تمہارے شوہر نے ہی مجھے سونپا ہے"، تو اس دکھی عورت نے مزاحمت بھی چھوڑ دی۔ اس نے شاید یہ سوچا ہوگا کہ جس کا محافظ ہی قاتل بن جائے، اس کی زندگی کا اب کیا فائدہ؟  وہ بھیڑ کی طرح لیٹ گئی اور درندے نے چھری سے اس کا کام تمام کر دیا۔ ظلم یہیں ختم نہ ہوا، اس سفاک نے 3 سالہ معصوم بچی کو بھی نہ بخشا!

انجامِ بد:
قاتل شوہر نے گھر آ کر ڈرامہ رچایا، شور مچایا، لیکن قانون کی گرفت سے نہ بچ سکا۔ پولیس نے صرف 12 گھنٹوں میں دونوں "جگاڑیوں" کو دھر لیا۔ 72 گھنٹوں کے اندر اس شرمناک کہانی کا عبرتناک انجام ہوا۔

🤔 سوچنے کا مقام:
ڈھائی لاکھ کا قرض محنت سے اتارا جا سکتا تھا، دوسری شادی کے سو حل ہو سکتے تھے، لیکن شارٹ کٹ کی ہوس نے ایک ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ اچھرہ والا واقعہ ہو یا یہ قتل، یہ سب اسی بے حس اور "جگاڑو" نفسیات کا نتیجہ ہیں۔ 🚫🧠

خدارا! اپنے اردگرد نظر رکھیں، نشے اور جوئے کی لت میں پڑے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور شارٹ کٹ کے بجائے محنت اور سچائی کا راستہ اپنائیں۔ 🤲🇵🇰

ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔

نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!