لاہور ہائیکورٹ میں آج وہ مناظر دیکھنے کو ملے جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس کانسٹیبلان کو بھی خون کے آنسو رلا دیا۔

 عدالت کی دیواریں کانپ گئیں، پتھر دل موم ہو گئے!

لاہور ہائیکورٹ میں آج وہ مناظر دیکھنے کو ملے جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس کانسٹیبلان کو بھی خون کے آنسو رلا دیا۔ ⚖️ سسکیاں، آہیں اور ایک ماں کی تڑپ... یہ سب دیکھ کر عدالت میں موجود ہر آنکھ نم تھی۔



واقعہ کچھ یوں ہے کہ میاں بیوی کے درمیان بچوں کی حوالگی کا کیس تھا، عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ سناتے ہوئے معصوم بیٹا اور بیٹی ماں سے لے کر باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ 👩‍👧‍👦❌

پھر کیا ہوا؟
📍 ماں اپنے جگر کے ٹکڑوں کو چھوڑنے کو تیار نہ تھی۔
📍 باپ عدالتی فیصلے پر بضد رہا۔
📍 پولیس اہلکار قانون کے ہاتھوں مجبور تھے، انہوں نے زبردستی روتے بلکتے بچے ماں کی گود سے چھین کر باپ کے حوالے کر دیے۔

اس ماں کی پکار آج بھی فضاؤں میں گونج رہی ہے: "میں اپنی جان دے دوں گی، میرے بچے میرے بغیر نہیں رہ سکتے!" 😭💔 وہ روتی رہی، چیختی رہی، لیکن قانون اپنا راستہ بنا چکا تھا۔

🤔 سوچنے کا مقام:
کیا انا اتنی بڑی ہو جاتی ہے کہ ہم بچوں کا بچپن عدالتوں کی نذر کر دیتے ہیں؟ جو تماشہ آج پوری دنیا نے ہائیکورٹ میں دیکھا، کیا وہ میاں بیوی گھر کی چار دیواری میں بیٹھ کر ختم نہیں کر سکتے تھے؟ 🏠

کونسا ایسا "مسئلہ کشمیر" تھا جسے حل کرنے کے بجائے بچوں کی زندگی برباد کرنا بہتر سمجھا گیا؟ کیا بچوں کی خاطر اپنے اختلافات کی قربانی دینا اتنا ہی مشکل ہے؟ ⁉️

کاش! ہم انا سے اوپر اٹھ کر ان معصوموں کے بارے میں سوچیں جن کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ 💔🥀
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔

نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!