سندھ میں غیرت کے نام پر ایک اور بیٹی کی قربانی: سکھر کی گلاں بھارو کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا........
سندھ میں غیرت کے نام پر ایک اور بیٹی کی قربانی: سکھر کی گلاں بھارو کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا 💔
افسوسناک خبر! سکھر کی بہادر بیٹی گلاں بھارو، جس نے محض ایک ہفتہ قبل عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی، بالآخر اپنوں کے ہاتھوں ہی خاموش کر دی گئی
عدالت میں گلاں بھارو کے وہ الفاظ آج بھی فضاؤں میں گونج رہے ہیں: "مجھے یقین ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا، لیکن میرے والد نے اپنی پگڑی میرے قدموں میں رکھ دی ہے، اور والد کی عزت کی خاطر مجھے موت بھی قبول ہے" اس معصوم نے سماجی دباؤ اور باپ کی جذباتی اپیل پر موت کے منہ میں جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد امداد بھارو کے ساتھ گھر چلی گئی
لیکن افسوس! جس باپ کی عزت کی خاطر اس نے اپنی جان داؤ پر لگائی، اسی گھر میں اسے تحفظ دینے کے بجائے "کاری" قرار دے کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
یہ واقعہ سندھ میں جڑی فرسودہ روایات، غیرت کے نام پر ہونے والے قتل اور معاشرے کے دہرے معیار پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ❓ کب تک بیٹیاں اسی طرح بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟ کیا باپ کی پگڑی کا مان صرف بیٹی کے خون سے ہی رکھا جانا ضروری تھا؟ 🥀
گلاں بھارو کا قتل صرف ایک لڑکی کا قتل نہیں بلکہ انسانیت اور انصاف کا قتل ہے اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس معصوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین 🤲✨
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔
نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment