اب نہ وہ عہدہ رہا اور نہ ہی معاشرے میں کوئی مقام انویں کتنا ہی پیسہ کیوں نہ کما لیں....
سرگودھا سے ایک انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے انسانیت اور اپنے عہدے کا وقار مٹی میں ملا دیا ۔ یہ جو آپ سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہے ہیں، کوئی عام مجرم یا ڈاکو نہیں 🚫 بلکہ سرگودھا کے سی ای او (CEO) ہیلتھ ہیں ۔
ان صاحب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے 💸🤝۔ عوام کی خدمت کے لیے کرسی پر بیٹھنے والے جب خود کرپشن کے دلدل میں پھنس جائیں تو نظام کیسے چلے گا؟ 🤔۔ سنا ہے کہ گھر والوں کی طرف سے عید کے لیے قیمتی اونٹ کی فرمائش تھی 🐪، شاید اسی "قربانی" کے چکر میں اپنی عزت کی قربانی دے بیٹھے 🖐️۔
اب نہ وہ عہدہ رہا اور نہ ہی معاشرے میں کوئی مقام انویں کتنا ہی پیسہ کیوں نہ کما لیں، جو رسوائی خاندان اور دنیا کے سامنے ہوئی ہے، کیا وہ کبھی مٹ سکے گی؟ ایسے کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہی ایماندار افسران کا سر بھی شرم سے جھک جاتا ہے ۔
قانون حرکت میں آ چکا ہے اور اب یہ سلاخوں کے پیچھے اپنے کیے کی سزا بھگتیں گے۔ اللہ ہم سب کو رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسے لٹیروں سے محفوظ رکھے ۔
ڈسکلیمر (Disclaimer):
اس خبر/تحریر میں دی گئی معلومات عوامی ذرائع اور مقامی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ "میرا پتوکی آفیشل"
(Mera Pattoki Official) کوشش کرتا ہے کہ حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں، تاہم کسی بھی معلومات کی مکمل صداقت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی عمل کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ حساس معاملات میں خود بھی تصدیق کر لیں۔
نوٹ: ادارے کا بلاگر کی ہر تحریر یا عوامی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment