پھولنگر میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 7 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 13 کلو منشیات برآمد
پھولنگر میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 7 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 13 کلو منشیات برآمد
پھولنگر (نمائندہ خصوصی) ضلع قصور کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 7 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر پھولنگر اسلم بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں منشیات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے ملزمان نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
📍 جہانگیر (اتفاق اڈا): 2 کلوگرام چرس
📍 عباس (اتفاق اڈا): 1900 گرام چرس
📍 اعجاز عرف ججی (جلیکی): 1700 گرام چرس
📍 مشتاق (کامونگل): 1800 گرام چرس
📍 سیف (کانویں ملیاں): 2 کلوگرام چرس
📍 آصف (جلیکی): 1760 گرام چرس
📍 خادم (لمبے جاگیر): 1750 گرام چرس
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع کو ڈرگ فری بنانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز جاری رہیں گے۔
سماجی اور عوامی حلقوں نے اس کامیاب آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایسی سخت کارروائیاں ہی معاشرے کو محفوظ بنانے کا واحد راستہ ہیں۔

Comments
Post a Comment