بھوانہ میں انسانیت سوز واقعہ: 7 سالہ معصوم بچی پڑوسی کی (در.ندگ.ی) کا شکار، ملزم فرار.....
بھوانہ میں انسانیت سوز واقعہ: 7 سالہ معصوم بچی پڑوسی کی (در.ندگ.ی) کا شکار، ملزم فرار
بھوانہ کے علاقے موضع سلیمان میں 6 جون کو پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے معاشرے کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ایک غریب محنت کش غلام شبیر کھرل کی 7 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ پڑوسی (در. ندے) نے گھر میں گھس کر اسے اپنی (ہو.س) کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ پڑوس میں ایک فوتگی پر گئی ہوئی تھیں۔ دن کے گیارہ بجے 18 سے 19 سالہ پڑوسی فیصل نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر معصوم بچی کی عزت تار تار کر دی۔
خوش قسمتی سے بچی کا چچا بروقت گھر پہنچ گیا، جس نے ملزم کو اس گھناؤنی حرکت کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ چچا کے پہنچنے پر ملزم فیصل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
متاثرہ بچی کو فوری طور پر بھوانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالتِ نازک ہونے کے باعث اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ریفر کر دیا گیا۔ متاثرہ بچی کے والد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم بااثر ہو سکتا ہے، لہٰذا انہوں نے حکامِ بالا سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔
یہ واقعہ ہمارے معاشرے کے تحفظِ اطفال کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس المناک صورتحال میں آئی جی پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے پرزور مطالبہ ہے کہ ملزم فیصل کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments
Post a Comment