جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن: نقب زن گینگ کے ارکان سمیت 5 ملزمان گرفتار..
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن: نقب زن گینگ کے ارکان سمیت 5 ملزمان گرفتار..
قصور (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) قصور آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چونیاں غلام صابر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث گینگ کے 3 اہم ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مسروقہ نقدی، ایک رائفل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران نقب زن گینگ نے چونیاں اور گردونواح کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مزید برآں، اسی کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے روپوش دو مجرمانِ اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments
Post a Comment