جہانیاں میں انسانیت دم توڑ گئی: سگریٹ چوری کے نام نہاد الزام پر 10 سالہ معصوم بچہ رسیوں میں جکڑا دو گھنٹے تک تڑپتا رہا!
جہانیاں میں انسانیت دم توڑ گئی: سگریٹ چوری کے نام نہاد الزام پر 10 سالہ معصوم بچہ رسیوں میں جکڑا دو گھنٹے تک تڑپتا رہا!
جہانیاں کے اللہ داد بازار میں ایک ایسا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس نے ہر دیکھنے والے کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک 10 سالہ کمسن بچے پر سگریٹ چوری کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے اسے رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، معصوم بچہ پورے دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا مدد کے لیے چیختا اور فریاد کرتا رہا، مگر افسوس کہ اردگرد موجود ہجوم میں سے کسی کا دل نہ پسیجا اور سب تماشائی بنے کھڑے رہے۔
یہ منظر نہ صرف جہانیاں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔
آخرکار، ایک راہگیر کی بروقت اطلاع پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچے کو بازیاب کروا کر اسے اذیت ناک قید سے آزاد کرایا۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، جس کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کیا ہمارا معاشرہ اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ ایک 10 سالہ بچے کی فریاد بھی کسی کو سنائی نہیں دی؟ انصاف کے تقاضے کب پورے ہوں گے

Comments
Post a Comment