کنگن پور میں خاتون کا اندھا (قت.ل): پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفاک خاوند کو گرفتار کر لیا
کنگن پور میں خاتون کا اندھا (قت.ل): پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفاک خاوند کو گرفتار کر لیا
کنگن پور کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل جیتی والا نہر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی گہرائی سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق کی نگرانی اور ایس ایچ او غازی کامران شہزاد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے (قت.ل) کی گتھیاں سلجھا لیں۔
ابتدائی طور پر مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران مقتولہ کی شناخت شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق میاں چنوں سے تھا اور وہ الہ آباد میں مقیم تھیں۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر مقتولہ کے خاوند اسلام کو حراست میں لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے نجی معاملات اور شبہات کی بنا پر اپنی اہلیہ کو پستول کے فائر سے نقصان پہنچایا اور بعد ازاں نعش نہر میں منتقل کر دی تھی۔
تھانہ کنگن پور پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ (قت.ل) بھی برآمد کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ بروقت کارروائی انصاف کی فراہمی میں ایک اہم قدم ہے۔

Comments
Post a Comment