افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ: کراچی میں گھریلو جھگڑے نے ہنسنے کھیلتے گھر کو اجاڑ دیا!

 افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ: کراچی میں گھریلو جھگڑے نے ہنسنے کھیلتے گھر کو اجاڑ دیا!

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ایک ایسی لرزہ خیز خبر سامنے آئی ہے جس نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے نے 58 سالہ خاتون کی جان لے لی۔

📌 واقعے کی تفصیلات:
ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن واقعے کی وجہ شوہر کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا اپنے 64 سالہ شوہر عبدالرزاق کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔




  64 سالہ عبدالرزاق کا اپنی 58 سالہ اہلیہ کے ساتھ شدید گھریلو جھگڑا ہوا۔ بات اتنی بڑھی کہ ملزم آپے سے باہر ہو گیا اور غصے میں آ کر خاتون پر لوہے کی راڈ سے وحشیانہ حملہ کر دیا۔ لوہے کی راڈ کے پے در پے وار اور شدید

( ت ش دد) کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔



ملزم کا خود ہی اعترافِ جرم:
واقعے کے بعد ملزم عبدالرزاق نے خود ہی تھانے پہنچ کر پولیس کے سامنے گرفتاری دی اور پورے واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس جب ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر پہنچی تو وہاں خاتون کی لاش موجود تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایک بکھرتا ہوا خاندان:
پولیس رپورٹ کے مطابق اس عمر رسیدہ جوڑے کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور اپنے گھروں کی ہیں، جبکہ دونوں بیٹے کام کے سلسلے میں کراچی سے باہر گئے ہوئے تھے۔ پیچھے گھر پر موجود والدین کے درمیان ہونے والے اس ہولناک واقعے نے پورے خاندان کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

معاشرے میں بڑھتا ہوا عدم برداشت اور غصہ کس طرح ہنستے بستے گھروں کو سنسان کر رہا ہے، یہ واقعہ اس کی ایک بھیانک مثال ہے۔ اللہ پاک مقتولہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!