کراچی میں انسانیت سوز واقعہ: شوہر کے( ت.شدد) سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق...

 کراچی میں انسانیت سوز واقعہ: شوہر کے( ت.شدد) سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق...

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر شوہر کے مسلسل ( ت.شدد) کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ 💔🥀

مقتولہ مصباح کی والدہ اور بھائی نے بتایا کہ مصباح نے تقریباً چار ماہ قبل ملیر کے رہائشی شہریار نامی شخص سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ملزم شہریار نے مصباح پر ( ت.شدد) کا سلسلہ شروع کر دیا اور اکثر معمولی باتوں پر اسے بدترین ( ت.شدد) کا نشانہ بناتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، مگر حقیقت میں وہ بے روزگار تھا اور آئے دن مصباح سے پیسوں اور قیمتی اشیاء کا مطالبہ کرتا تھا۔

لواحقین نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے 

( ت.شدد) کے دوران مصباح کے سر پر پیچ کس مارا اور زخموں پر نمک اور چائے کی پتی بھر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔



 ملزم کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ لڑکی کے خاندان کو واٹس ایپ پر گالیاں دیتا اور (قت.ل) کی دھمکیاں دیتا رہا۔ دھمکیاں اتنی شدید تھیں کہ مقتولہ کا خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار تھا۔

مصباح کے بھائی عثمان کے مطابق، دو روز قبل ایک مقامی چھولے فروش نے اطلاع دی کہ مصباح شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑی ملی ہے۔ اہل خانہ اسے لے کر تھانے اور پھر نجی ہسپتال پہنچے، مگر زخم گہرے ہونے کے باعث وہ پیر کی رات دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست پر لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، تاہم ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایت پر معاملے کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے گھریلو ( ت.شدد) اور خواتین کے تحفظ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!