لاہور میں 18 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے سفاک سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 لاہور: سوتیلی بیٹی سے مبینہ (ز.ی اد .تی) کرنے والا سفاک سوتیلے باپ گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں انسانیت سوز واقعہ، پولیس نے اپنی سوتیلی بیٹی کو (زی ا د تی) کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایات پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاکر کو حراست میں لے لیا ہے۔



 پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم، بچی کو 'دم' کروانے کے بہانے ایک ہوٹل میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا اور خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دیں۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کے استحصال میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!