لیہ: خونی رشتے کا تقدس پامال، حافظِ قرآن بیٹے نے معمولی تکرار پر باپ کو (قت.ل) کر دیا.....
لیہ: خونی رشتے کا تقدس پامال، حافظِ قرآن بیٹے نے معمولی تکرار پر باپ کو (قت.ل) کر دیا.....
کروڑ لعل عیسن، لیہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی عدالت کے اہلکار کے (قت.ل) کا معمہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر حل کر لیا ہے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق مقتول کا بیٹا 'حاشر'، جو کہ خود بھی حافظِ قرآن ہے، اپنے والد کے (قت.ل) میں ملوث نکلا۔ سنگدل بیٹے نے نہ صرف اپنے والد پر گولیاں برسائیں بلکہ لاش کو نہر کے کنارے پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم بیٹے نے اپنے والد کی نمازِ جنازہ بھی خود پڑھائی اور دن بھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفتیش میں معاونت کا ڈرامہ کرتا رہا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر حاشر کو حراست میں لیا اور سخت تفتیش کی، جس کے دوران اس نے معمولی تلخ کلامی پر والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ معاشرتی اقدار کی پامالی کا یہ واقعہ پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑا گیا ہے۔ خونی رشتوں کا اس طرح تار تار ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

Comments
Post a Comment