مانسہرہ میں انسانیت سوز واقعہ: 15 سالہ لڑکے کے ساتھ ( ز.ی.ادت.ی) اور بلیک میلنگ، 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مانسہرہ میں انسانیت سوز واقعہ: 15 سالہ لڑکے کے ساتھ
( ز.ی.ادت.ی) اور بلیک میلنگ، 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مانسہرہ کے علاقے سم الٰہی منگ میں ایک افسوسناک واقعے نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا، جنسی ( ز.ی.ادت.ی) اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے سنگین جرم میں ملوث 18 افراد کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، ملزمان میں گورنمنٹ ہائی سکول کا چوکیدار بھی شامل ہے۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان نہ صرف معصوم بچے کو ہراساں کرتے رہے بلکہ اس کی ویڈیوز بنا کر اسے مسلسل بلیک میل بھی کیا گیا۔
واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ ملزمان کا تعلق سم الٰہی منگ، جانو منڈی اور گردونواح کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔
یہ واقعہ بچوں کے تحفظ اور معاشرتی اقدار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا سدِ باب کیا جا سکے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

Comments
Post a Comment