میانوالی میں انسانیت سوز واقعہ: 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بے دردی سے (قت.ل) کر کے لاش نہر میں بہا دی گئی
میانوالی میں انسانیت سوز واقعہ: 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بے دردی سے (قت.ل) کر کے لاش نہر میں بہا دی گئی
دشمنی اور انتقام کی آگ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ میانوالی کے علاقے موچھ سے تعلق رکھنے والے عمران خان کو بدترین سازش کے تحت اغوا کے بعد(قت.ل) کر دیا گیا۔ 💔🥀
تفصیلات کے مطابق، مقتول عمران خان پر ماضی میں ایک (قت.ل) کا الزام تھا، جس میں بے گناہ ثابت ہونے پر راولپنڈی ہائی کورٹ نے اسے چار ماہ قبل باعزت بری کر دیا تھا۔ رہائی کے بعد بھی عمران خان کو جان کا خطرہ تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزیز الرحمٰن نامی اشتہاری اور طارق خان عرف گڈا پیر نے اسے پناہ دینے کا جھانسہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عمران خان کے مخالفین سے 50 لاکھ روپے کے عوض اس کا سودا کیا تھا۔ ایک ماہ قبل ملزمان نے اسے اپنے ڈیرے پر بلا کر پیچھے سے سر میں گولی مار کر (قت.ل) کیا اور لاش مخالفین کے حوالے کر دی.
عمران خان کے مخالفین نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے لاش کے ٹکڑے کیے، کان اور انگلیاں کاٹ دیں، اور چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے ناقابلِ شناخت بنا دیا، پھر بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دیا۔
مقتول کی بیوہ ماں تھانے میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پہنچی تو اسی روز پولیس کو نہر سے ایک لاش ملی، جس کی شناخت عمران خان کے طور پر ہوئی۔ اس ہولناک واقعے کے بعد اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔

Comments
Post a Comment