30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

 ایشین گیمز کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان: صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے

پی سی بی کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ عبدالصمد نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 🏏l

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں پر ایک نظر:
صاحبزادہ فرحان نے اب تک اپنے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیم میں چار نئے کھلاڑی عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود بھی شامل کیے گئے ہیں، جو پہلی بار انٹرنیشنل ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔



قومی ٹیم کا مکمل اسکواڈ:
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان۔

ایشین گیمز کے لیے منتخب ہونے والے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے تاکہ ایونٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!