پتوکی میں بدامنی کا راج: دن دیہاڑے تین ڈکیتیاں، مزاحمت پر 4 افراد زخمی

 پتوکی میں بدامنی کا راج: دن دیہاڑے تین ڈکیتیاں، مزاحمت پر 4 افراد زخمی

پتوکی شہر میں جرائم کا گراف تیزی سے اوپر چلا گیا، آج دن کے اجالے میں ڈکیتی کی تین بڑی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پتوکی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنا اپنا معمول بنا لیا ہے۔ ختمِ نبوت چوک لاہور والا اڈا پر واقع پنجاب کریانہ سٹور، میگہ روڈ پر منور کریانہ سٹور اور فخرِ ملت کریانہ سٹور سے ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

میگہ روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ہنجراں کلاں کے رہائشی دو بھائی عبدالشکور اور محمد رضوان، جبکہ جمشید اڈا کے رہائشی محمد قاسم اور محمد ہاشم شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق محمد رضوان اور محمد قاسم کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔



واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے، جس میں ملزمان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے پتوکی میں امن و امان کی بحالی اور ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!