پتوکی: کم عمر بچوں سے (زیادت.ی) کا ملزم پولیس حراست سے فرار

 پتوکی: کم عمر بچوں سے (ز.ی.ادت.ی) کا ملزم پولیس حراست سے فرار

تھانہ سرائے مغل کی حدود میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ، (ز.ی.ادت.ی) کے مقدمے میں گرفتار ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو پولیس تفتیش اور نشاندہی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں پولیس وین کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اسی دوران موقع غنیمت جان کر ملزم نے ایک کانسٹیبل کو دھکا دیا اور قریبی کھیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روپوش ہو گیا۔



یاد رہے کہ اس ملزم کو چند روز قبل علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد سے وہ پولیس کی زیرِ حراست تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرائے مغل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ متعلقہ حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!