لاہور: گھریلو (تش.دد) کا ایک اور افسوسناک واقعہ، رقم کا مطالبہ نہ ماننے پر ثوبیہ زندگی ہار گئی......

 لاہور: گھریلو (تش.دد) کا ایک اور افسوسناک واقعہ، رقم کا مطالبہ نہ ماننے پر ثوبیہ زندگی ہار گئی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں جہیز اور مالی مطالبات کی بھینٹ چڑھنے والی ایک اور بیٹی ثوبیہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی خوشیوں بھرے گھر کو نظر لگ گئی اور شوہر معین کی جانب سے ثوبیہ پر ذہنی اور جسمانی (تش.دد) کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کا مقصد محض والدین کے گھر سے مزید رقم بٹورنا تھا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ معین کا مطالبہ تھا کہ ثوبیہ اپنے والدین کے گھر سے پیسے لائے، اور انکار یا عدم ادائیگی پر اسے بہیمانہ (تش.دد) کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ خاندان نے کئی بار داماد کی مالی مدد کی، مگر اس کی ہوس کم نہ ہوئی۔



 آخر کار، ثوبیہ کو گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، جسے شوہر نے (خودک.ش.ی) کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم، موقع پر پہنچنے والے لواحقین نے لاش پر (تش.دد) کے واضع نشانات دیکھے، جس کے بعد شوہر معین موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ ہولناک انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر (تش.دد) کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے جبکہ یہ واقعہ ایک بار پھر ہمارے معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور گھریلو (تش.دد) کے سنگین مسئلے پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ ایک ماں، ایک بیوی، اور دو بچوں کی ماں، ثوبیہ کا یوں چلے جانا پورے خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!