برطانیہ(زی.ادت.ی) کے مجرم پاکستانی شہری کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی...

برطانیہ: (زی.ادت.ی) کے مجرم پاکستانی شہری کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

برطانیہ کی ایک عدالت نے سٹن اِن ایشفیلڈ میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ (ج.نسی زی.ادت.ی) کے سنگین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 28 سالہ پاکستانی شہری شراز ملک کو 14 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ یہ لرزہ خیز واقعہ جون 2025 میں سٹن لان پارک کے قریب پیش آیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کو پارک میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے (زی.ادت.ی) کا نشانہ بنایا گیا، جس کے فوری بعد ملزم شراز ملک نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو ایک سنسان مقام پر منتقل کیا اور اسے دوبارہ ( ہ.وس) کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ڈی این اے فرانزک شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے نیوکاسل سے گرفتار کیا۔

دورانِ تفتیش اور ٹرائل کے دوران ملزم نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اسے باہمی رضامندی کا نام دیا، تاہم جیوری نے شواہد کی روشنی میں اس کے دفاع کو مسترد کر دیا۔



 برمنگھم کراؤن کورٹ نے اپنے فیصلے میں شراز ملک کو دو الگ الگ الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 4 سال توسیعی نگرانی پر مشتمل مجموعی طور پر 14 سال کی سخت سزا سنائی ہے۔

یہ واقعہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے، جہاں ایسے گھناؤنے جرائم معاشرتی ساکھ کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس کیس کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

سچ کہتے ہیں قتل کبھی نہیں چھپتا، قاتل 25 سال بعد قانون کے شکنجے میں!

انتہائی افسوسناک خبر: پاکپتن میں انسانیت لرز اٹھی! اغوا ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش برآمد، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا!

بڑی خبر: ہارون آباد میں لرزہ خیز واقعہ، طالبہ نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا!